Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

فلسطینیوں کا بنیادی حق، آزاد ریاست کا قیام: یو این سیکرٹری جنرل

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتیریس نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو پوری طرح سے عزت، انصاف اور اپنے مستقبل کا خود تعین کرنے کا حق حاصل ہے، جیسا کہ دنیا کے دیگر عوام کو حاصل ہے۔انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی ریاست کا قیام ایک ایسا حق ہے جس سے کبھی دستبرداری اختیار نہیں کی جا سکتی۔

یہ بیان گوتیریس نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں دیا، جسے ان کے ڈائریکٹر دفتر کے چیف کورتینائی راترائی نے پڑھا۔ انہوں نے غیر قانونی قابض اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں سے فوری انخلاء کا مطالبہ کیااور نشاندہی کی کہ غزہ نے گذشتہ دو سالوں میں قابض اسرائیل کی جارحیت کا سامنا کیا، جس کے نتیجے میں 70 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہوئے، سینکڑوں ہزار زخمی ہوئے، بنیادی ڈھانچے کی تقریباً مکمل تباہی ہوئی، بھوک، بیماریاں اور نفسیاتی صدمات پھیل گئے۔

گوتیریس نے مزید کہا کہ مغربی کنارے بشمول مشرقی القدس کے رہائشی بھی اسرائیلی عسکری کارروائیوں، بستیوں میں اضافے، بے دخلی اور تباہی اور آبادکاروں کے مظالم کی وجہ سے مشکل حالات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے اکتوبرمیں ہونے والی جنگ بندی کو امید کی کرن قرار دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ پر فیصلہ اس راہ میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مصالحت کاروں کے کردار کو سراہا، خاص طور پر مصر، قطر، ترکیہ اور امریکہ کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے تمام فریقین سے مکمل پابندی کے ساتھ معاہدے پر عمل کرنے اور سفارتی کوششوں کو عملی پیش رفت میں بدلنے کا مطالبہ کیا۔

گوتیریس نے زور دیا کہ انسانی امداد کو غزہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے اور وسیع پیمانے پر پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ذمہ داریاں بین الاقوامی عدالت انصاف کے مطابق واضح ہیں۔ انہوں نے رکن ممالک سے اپیل کی کہ فلسطینی زمین کے لیے 4 ارب ڈالر کے فوری امدادی فنڈ کی حمایت کریں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ انروا اب بھی لاکھوں فلسطینیوں کی زندگی کا بنیادی سہارا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ انروا کے کام کو مغربی کنارے، غزہ اور تمام پناہ گزین علاقوں میں سپورٹ کرے۔

گوتیریس نے بتایا کہ گذشتہ دو سالوں میں صحافیوں کی شہادتیں دوسری عالمی جنگ کے بعد کسی بھی تنازع سے زیادہ ہیں، جبکہ زیادہ تر فلسطینی اور انسانی کارکن، جن میں اقوام متحدہ اور انروا کے ملازمین شامل ہیں، بھی جان کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے اپنے بیان کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے لیے انصاف کا حصول ہر جگہ حقوق اور قوانین کے دفاع کے مترادف ہے۔ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی وابستگی اور ان کے حق خود ارادیت پر کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ عالمی یکجہتی کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیتون کے درخت کو زندگی ملے اور مستقبل میں امید قائم رہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan