Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

’’فریڈم فلوٹیلا 2‘‘ میں لبنانی بحری جہاز کی شمولیت کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-naji-el-ali-lebanese-ship

مسجد اقصی و فلسطین کی حمایت کی لبنانی سٹینڈنگ کمیٹی نے اگلے ماہ کے آخر میں ’’ محمد الدرہ‘‘ نامی بحری جہاز غزہ کی جانب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس بحری جہاز پر لبنان کے 15 کے قریب علماء اور محصورین غزہ کے لیے امدادی سامان موجود ہو گا۔ امدادی بحری جہاز کے کوآرڈینیٹر حسام الغالی نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ جولائی کے آخر میں جہاز روانہ کر دیا جائے گا یہ جہاز یورپی یونین کی جانب سے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے تیار کردہ قافلے ’’فریڈم فلوٹیلا 2‘‘ میں شامل ہو کر غزہ پہنچے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس جہاز کے مسافر فضائی سفر کے ذریعے یونان پہنچیں گے اور یہاں سے ’’ محمد الدرہ‘‘ پر سوار ہو کر غزہ کی جانب سفر شروع کر دیں گے۔ بحری جہاز کو روکنے کے لیے ممکنہ صہیونی دھمکیوں کے متعلق پوچھے گئے سوال پر الغالی کا کہنا تھا ’’ وہ غزہ کی جانب سفر جاری رکھیں گے، اسرائیلی دھمکیاں جہاز کا راستہ نہیں روک سکتیں، جہاز کے مسافروں کا ہدف ہر صورت غزہ کا محاصرہ توڑنا ہے‘‘ واضح رہے کہ مسجد اقصی و فلسطین کی حمایت کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے چار سال پر محیط 15 لاکھ فلسطینیوں کا محاصرہ توڑنے کے لیے بحری جہاز روانہ کرنے کا اعلان بیروت میں ’’ الاسکوا‘‘ تنظیم کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ایک اجلاس میں کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan