غزہ میں انسان حق و حریت (آئی ایچ ایچ) کے سربراہ محمد کایا کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس 31 مئی کو غزہ جانے والے امدادی قافلے ’’فریڈم فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی بحریہ کی خونریزی کی یاد میں ’’فریڈم فلوٹیلا 2‘‘ بھی مئی کے آخر میں غزہ پہنچے گا جس میں یورپ اور دنیا بھر کے متعدد ممالک کے رضا کار سوار ہونگے۔ اتوار کے روز وزیر مواصلات ڈاکٹر انجینئیر اسامہ عیسوی نے اپنے دفتر میں اس خصوصی پروجیکٹ میں تعاون کی اپیل کی۔ عیسوی نے بتایا کہ وزارت کو غزہ کی پٹی میں ٹریفک آگاہی پیدا کرنے اور ٹریفک لائٹ سگنلز کوبہتر بنانے کے لیے فنڈز درکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایچ ایچ غزہ میں تعلیمی مراکز قائم کرنے کےعلاوہ 9000 یتیموں کی کفالت کی ذمہ داری بھی اٹھائی ہے۔