Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے جرم میں اسرائیل کا ٹرائل کیا جائے: ترکی

palestine_foundation_pakistan_ahmet-davutoglu-turkish-foreign-minister1

ترکی کے وزیرخارجہ احمد داٶد اوگلو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے ترکی کے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے جرم میں اسرائیلی قیادت کا ٹرائل کرے. واضح رہے کہ اسرائیل نے اکتیس مئی کو عالمی سمندر میں ترکی کے امدادی جہازوں کے قافلے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کر کےنو ترک رضاکاروں کو شہید اور سامان لوٹ لیا تھا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز استنبول مین اپنے جرمن ہم منصب گیڈو فسٹرویلی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ نو ترک رضاکاروں کےعالمی سمندر میں بے گناہ طور پر مارے جانے پر اسرائیل کو معاف نہیں کریں گے. اسرائیل کو جواب دینا ہو گا کہ اس نے اپنی حدود سے آگے بڑھ کر نہتے ترک شہریوں کو قتل کیوں کیا. ایک سوال پراحمد داٶد اوگلو کا کہنا تھا کہ ترکی کو یورپی برادری کی جانب سے اسرائیلی جارحیت پر یک جہتی کی یقین دہانی کرائی گئی. ہم بھی جرمنی سمیت تمام نیٹو ممالک اور دیگر اتحادیوں کو بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ ترکی اپنے تمام حقوق کے حصول کا حق رکھتا ہے. استنبول کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ امن مشن پر جانے والے اپنے شہریوں کی نہایت بے دردی سے ہلاکت کا حساب لے، جو اسرائیلی درندگی کا عالمی سمندر میں نشانہ بنے. اس موقع پر جرمن وزیرخارجہ نے اسرائیلی فوج کے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی شدید مذمت کی اور ترکی کے موقف کی مکمل حمایت کی. انہوں نے کہا کہ تل ابیب کو واضح کرنا چاہیے کہ اس نے کس بنیاد پر فریڈم فلوٹیلا کو نشانہ بنایا حالانکہ امدادی جہازوں سے اسرائیل کو کوئی خطرہ درپیش نہیں تھا. اس سے قبل ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے ایک پریس کانفرنس میں اسرائیل سے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے جرم کو تسلیم کرتے ہوئے نو ترک شہریوں کی ہلاکت پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan