▪️فرانسیسی پارلیمنٹ کے درجنوں ارکان نے ایک مسودہ قانون پر دستخط کیے ہیں جس میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے نسل پرستانہ نظام کی مذمت کی گئی ہے اور قابض حکومت کی اشیا کے بائیکاٹ کی کال پر درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
▪️حماس نے فرانسیسی نمائندوں کے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اسے فلسطینی سرزمین اور قوم کے خلاف صیہونی قبضے کے نسل پرستی اور جرائم کو بے نقاب کرنے کی کارروائی قرار دیا۔