Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فرانس میں ایرانی خاتون کو طوفان الاقصیٰ کی حمایت پر سزا اور ملک بدری

پیرس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فرانس کی ایک عدالت نے ایک ایرانی شہری مہدیہ اسفندیاری کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر “دہشت گردی کی تعریف” کرنے کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی ہے، جس میں سے ایک سال کی سزا فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ عدالت نے سزا کے ساتھ ساتھ ان کے فرانس میں داخلے پر مستقل پابندی عائد کرتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

انتیس سالہ “میڈلین” (مہدیہ) اسفندیاری سنہ 2018ء سے لیون شہر میں مقیم طالبہ ہیں، جنہوں نے آٹھ ماہ کی حفاظتی حراست کاٹنے کے بعد رہائی ملتے ہی عدالت کا کمرہ چھوڑ دیا۔ ان کے وکیل نبیل بودی نے اس فیصلے کو غیر معمولی طور پر سخت قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نبیل بودی نے واضح کیا کہ ممکنہ طور پر سفارتی محرکات کی بنیاد پر فیصلہ سنانا قانونی غلطی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپیل کریں گے تاکہ حقائق اور قانونی بنیادوں پر مبنی فیصلہ حاصل کیا جا سکے۔

اسفندیاری کو گذشتہ برس انٹرنیٹ پر ان پوسٹس کے پس منظر میں گرفتار کیا گیا تھا جن میں انہوں نے سات اکتوبر سنہ 2023ء کو غزہ کی پٹی کے گرد و نواح میں غاصب اسرائیل کی بستیوں کے خلاف مزاحمتی دھڑوں کے آپریشن “طوفان الاقصیٰ” کی تعریف کی تھی۔ فرانسیسی استغاثہ نے اسفندیاری پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سنہ 2023ء اور سنہ 2024ء کے دوران ٹیلی گرام، ایکس، ٹویچ اور یوٹیوب سمیت ایک ایسی ویب سائٹ پر جو ایک فرانسیسی شہری چلاتا ہے، “محورِ مزاحمت” کے نام سے بنے اکاؤنٹس سے مواد شائع کیا۔

اسفندیاری نے اعتراف کیا کہ “محورِ مزاحمت” نیٹ ورک قائم کرنے کا خیال ان کا تھا، تاہم انہوں نے ان تحریروں کی ذمہ داری لینے سے انکار کیا جو ان سے منسوب کی گئی تھیں۔ انہوں نے عدالت میں دوٹوک موقف اختیار کیا کہ آپریشن “طوفان الاقصیٰ” ایک مزاحمتی کارروائی تھی نہ کہ کوئی دہشت گردانہ عمل۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتلِ عام اور فلسطینیوں کو قیدی بنانے جیسے مظالم کے ردعمل میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ جو کچھ ہوا وہ “عملِ مزاحمت” ہے نہ کہ “دہشت گردی”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan