Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’فجرعظیم‘ کے ہزاروں نمازیوں کی قبلہ اول، مسجد ابراہیمی میں حاضری

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
فلسطین میں مساجد میں نماز فجر میں نمازیوں کی زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے کے لیے جاری ‘فجرعظیم‘ مہم کے تحت آج جمعہ کی صبح ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے مسجد اقصیٰ اور مسجد ابراہیمی میں فجر کی نماز ادا کی۔

مقبوضہ بیت المقدس شہر، اطراف اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے سیکڑوں فلسطینی قافلوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ پہنچے جہاں انہوں نے نماز فجر ادا کی۔ یہ مہم فلسطینی شہریوں کی طرف سے قبلہ اول کے دفاع اور اس کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ادھرالخلیل شہر میں ہزاروں فلسطینیوں نے آج صبح فجر کی نماز تاریخی مسجد ابراہیمی میں ادا کی۔ فلسطینیوں کی مسجد ابراہیمی میں آمد تاریخی مسجد کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی مساعی کا حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر “فجرعظیم مہم کی واپسی” کے عنوان سے مہم شروع کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کی نماز فجر میں زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

قبل ازیں فلسطینی خاتون سیاسی رہ نما سمیرہ  خلایقہ نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ جمعہ کو فجر کی نماز میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں قبلہ اول میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan