اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما ڈاکٹر صلاح بردویل نے فتح کے رہنماؤں کو اپنا لہجہ درست کرنے کا کہا ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ فتح کے رہنماؤں کو حماس کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے سے باز رہنا چاہیے، جس سے حالات مزید کشیدہ ہوں – فتح کے رہنما جو زبان حماس کے خلاف استعمال کر رہے ہیں انہیں اس زبان کا استعمال اسرائیل کے خلاف کرنا چاہیے- فتح کو اپنی توپوں کا رخ صہیونی دشمن کی طرف موڑنا چاہیے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتح کے رہنما زیادہ ابو العینین کے اس بیان کے ردعمل میں کیا جس میں انہوں نے حماس کی جانب سے فتح کے رہنما ڈاکٹر نبیل شعث کے غزہ میں حماس کے خیر مقدم کو مسترد کر دیا- زیادہ ابو العینین نے غزہ میں فلسطینی آئینی حکومت سے کسی قسم کے تعاون کو مسترد کر دیا-