Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“فتح ” کی مرکزی کونسل کا وفد، غزہ کی پٹی کا دورہ کرے گا: اسماعیل ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister1

فلسطین کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اسلامی تحریک مزاحمت – حماس اور “فتح” کے درمیان رابطے کا انکشاف کیا ہے۔ دونوں تنظیموں کے درمیان رابطہ “فتح” کی مرکزی کونسل کی ایک کمیٹی کے دورہ غزہ کو ترتیب دینے کی غرض سے ہوا ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے اس نوعیت کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے “فتح” کی قیادت غزہ آمد پر حماس کے رہ نماوں سے ملاقات کرے گی تاکہ قومی مصالحت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔

جمعرات کے روز غزہ میں تقسیم میڈیا ایوارڈز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ دونوں تنظیموں کے درمیان رابطے جاری ہیں تاکہ داخلی انقسام کا خاتمہ کر کے قومی وحدت کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قومی مصالحت کے لئے مصر کی جانب سے تیار کردہ دستاویز میں افراط و تفریط کا مطالبہ نہیں کرتے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ جن امور پر اتفاق ہو چکا ہے، کم از کم ان پر عملدرآمد ضرور کیا جائے۔ اسماعیل ھنیہ کے کہا کہ امریکی ویٹو نے معاملات کو تعطل کا شکار کیا ہے۔ “جسے قومی مصالحت پر شرح صدر ہو، اسے اس ضمن میں تحفظات سے اجتناب کرنا چاہئے۔”

غزہ کے بجائے صرف مغربی کنارے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ قومی وحدت اورمشترکہ ثقافت کو بنیاد بنائے بغیر جو بھی انتخابات ہوں گے، ان سے مسئلہ فلسطین حل ہونے کے بجائے مزید الجھاو کا شکار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے کی طرح غزہ میں بلدیاتی انتخابات کرانا مشکل ہے، اس لئے انہیں منعقد کرانے سے پہلے سنجیدگی سے ان کے مضمرات پر غور کیا جائے۔

فلسطینی وزیر اعظم نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی فرد غزہ میں قید نہیں۔

ادھر ایک اور پیش رفت میں فلسطینی حکومت کے انتظامی سربراہ نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی جماعتوں کے درمیان پہلے خود رفح کراسنگ کھلوانے کے مسئلے پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصر سے ہمارا اسٹرٹیجک تعلق ہے۔ ہم مصر کی سیکیورٹی کو کوئی گزند پہنچتا نہیں دیکھ سکتے کیونکہ ہم قاہرہ سے تعلقات کا ایک نیا باب کھولنے کے خواشمند ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan