Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

’’فتح‘‘ کی حماس دشمنی جاری، 03 طلبہ سمیت 23 فلسطینی اغوا کر لیے گئے

palestine_foundation_pakistan-abbas-militia

مغربی کنارے میں قائم ’’فتح‘‘ کی زیر اثر فلسطینی انتظامیہ کی حماس دشمنی ختم ہونے میں نہیں آ رہی اور مغربی کنارے میں حماس کے کارکنوں اور حمایتیوں کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم جاری ہے۔ اسی ضمن میں نابلس، سلفیت، قلقیلیہ، الخلیل، بیت لحم سے مزید 23 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ عباس ملیشیا کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد میں نجاح یونیورسٹی کے تین طلبہ بھی شامل ہیں اور اکثر پہلے بھی متعدد مرتبہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ روز عباس ملیشیا نے نابلس میں اپنی کارروائی میں مادما اور بیت فوریک کے دو دیہاتوں سے نجاح یونیورسٹی کے تین طلبہ کو حراست میں لیا۔ محمد نصاصرہ، ثائر ملیطات اور سابقہ اسیر مرسی نزار کی گرفتار کے دوران علاقے میں گھروں کو مسمار بھی کیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس موقع پر مسجد شہید حسن البنا پر بھی حملہ کیا گیا۔ ساجد خطاطبہ اور صبحی نصاصرہ نامی نوجوان بھی اسی علاقے سے اغوا کیے گئے ہیں۔ قلقیلیہ میں ملیشیا کی جیلوں سے رہائی پانے والے سامی عناب، شہاب ابوصالح، مھدی محمد خیر نزال، شہاب جمال داؤد، منذر شاعر اور علی جدع نامی چھ افراد کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سلفیت سے بھی چھ افراد اغوا کر لیے گئے ہیں۔ رام اللہ میں القدس یونیورسٹی کے طالب علم محمد نوح عبد العزیر ھریش کو بیتونیا سے اٹھایا گیا۔ عباس ملیشیا کی جانب سے اسرائیل فوج کے ساتھ تعاون بھی جاری رہا اور اس فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر اس علاقے سے صہیونی فوج نے حماس کے تین معروف رہنماؤں کو اغوا کر لیا ہے۔ فرج رمانہ، خالد ابو البھا اور فلاح ندی کو اس سے قبل عباس ملیشیا بھی متعدد مرتبہ اغوا کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا چکی ہے۔ ضلع الخلیل میں سابقہ اسیر یوسف صرصور کو تفتیش کے لیے طلب کر کے غائب کر دیا گیا ہے۔ بیت لحم میں پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے طالب علم موسی شیخ کو مراح رباح گاؤں سے اغوا کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan