غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف سفید فاسفورس بموں کے اثرات غزہ میں پیدا ہونے والے نو مولود بچوں میں ظاہر ہو رہے ہیں-
غزہ میں الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر حسین عاشور نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگ نے غزہ میں نو مولود بچوں پر اپنے اثرات مرتب کئے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی- جولائی ،اگست اور ستمبر میں پیدا ہونے والے معذور بچوں کا تناسب گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران پیدا ہونے والے معذور بچوں سے 80 فیصد زیادہ ہے –
ڈاکٹر حسین عاشور نے خبر رساں ایجنسی صفا کو بیان میں کہا کہ طبی ٹیم کے ریکارڈ کے مطابق پیدائشی معذوری کے واقعات ان بچوں میں پائے گئے ہیں جو اسرائیلی بمباری کے دوران اپنی ماؤں کے پیٹوں میں تھے- پیدائشی معذوری کے واقعات کا تعلق فاسفورس بموں کے استعمال سے ہے –