Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غیر ملکی مداخلت مفاھمت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: مشعل

khaled-mishaal3 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی جماعتوں کے مابین مفاہمت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بیرونی سطح پر کی جانے والی مداخلت ہے جب تک یہ مداخلت بند نہیں ہوتی مفاہمت ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دمشق میں برطانوی دارالعوام کے اراکین سے ملاقات کے دوران کیا۔ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد شہر کی تعمیر کے سلسلے میں عالمی برادری کوتاہی کا مظاہرہ کر رہی ہے، دنیا کی جانب سے غزہ کی تعمیر کے معاملے کو مختلف سیاسی شرائط کے ساتھ مشروط قرار دینا افسوسناک ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا فلسطینی عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں اور وہ اپنی انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں سے فرار اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام اور عراق میں لاکھوں فلسطینی پناہ گزین سخت ترین مشکلات کا شکار ہیں، ان کی مشکلات کے حل کے لیے عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں 2006ء میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں فلسطینی عوام نے حماس کو ووٹ دیے اور شفاف انتخابات کے نتائج کو پوری دنیا نے تسلیم کیا لیکن ان انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والی حماس کی حکومت کو تسلیم نہ کرنا دنیا کے دوہرے معیار کا واضح ثبوت ہے۔ برطانوی اراکین پارلیمان سے بات چیت میں خالد مشعل نے اپنی جماعت کا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اس کے بنیادی اسباب کو دور کرنا ہو گا، جب تک خطے میں اسرائیلی دہشت گردی ختم نہیں ہو جاتی تب تک نہ تو امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ ہی مسئلہ فلسطین کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ عالمی برادری اگر مسئلہ فلسطین کے حل میں سنجیدہ ہےتو اسے اسرائیل پر فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی اور ناجائز قبضے کے لیے دباؤ ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے برطانوی اراکین پارلیمان کی دمشق آمد پر اور حماس کا نقطہ نظر معلوم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ دمشق میں برطانوی پارلیمنٹیرینز کے وفد کی ملاقات کا مقصد حماس کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے راہ ہموار کرنا حماس کے نقطہ نظر کو قریب سے سمجھنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan