Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غیر ملکی دباؤ تسلیم نہیں، اختلافات کے خاتمے کے فیصلے پر قائم ہیں: حماس

mohamed-nasr اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے رکن محمد نصر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین میں مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے اپنے فیصلے پر سختی سے کا بند ہے تاہم اس سلسلے میں کسی غیر ملکی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مصر کی جانب سے مفاہمتی مسودے پر حماس کے تحفظات کے باوجود عمل درآمد اور اس پر دستخط کے لیے اصرار مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی خاطر مفاہمت کرنا ہے، یہ مفاہمت غیر ملکی دباؤ یا امریکا اور اسرائیل کے مفاد کے لیے نہیں کرنی کہ ہم ان کی شرائط کو اس عمل میں شامل کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مفاہمت کو امریکا،اسرائیل، اقوام متحدہ اور یورپی یونین پر مشمتل چار رکنی کواٹریٹ کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں، انہیں غیر ملکی دباؤ سے نکل کرفلسطینی عوام کے مفادات کے پیش نظر اپنی پالیسی مرتب کرنا ہوگی۔ محمد نصر کا کہنا تھا کہ حماس فلسطینی میں انتشار کے خاتمے کے اپنے فیصلے پر سختی سے قائم ہے اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں انتشار کو ہوا دینے والے اسرائیل کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اتھارتی نے مغربی کنارے کو اسرائیل کی کھلی چراگاہ بنا دیا ہے، محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز اسرائیلی افواج ملکر فلسطینی عوام پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan