Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

غزہ ۔ قابض اسرائیل کی فوج کی بمباری میں زخمی فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیل کی درندگی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ آج ہفتے کے روز مشرقی غزہ میں ایک فلسطینی نوجوان اسرائیلی سنائپر کی گولیوں سے زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شہید نوجوان کی شناخت وسیم محمد ابو سکران کے نام سے ہوئی ہے، جو گذشتہ روز مشرقی غزہ کے الشجاعیہ محلے میں قابض اسرائیلی سنائپر کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیل کے نشانہ بازوں نے کل الشجاعیہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو شہید اور دوسرے کو زخمی کر دیا تھا، جبکہ تین دیگر فلسطینی گذشتہ حملوں میں لگنے والے زخموں کے باعث دم توڑ گئے۔

یہ تازہ شہادتیں اس امر کا ثبوت ہیں کہ قابض اسرائیل مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے فلسطینی شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan