فلسطینی پاور اتھارٹی (پی پی اے) نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ وادی کا واحد پاور سٹیشن فیول کی عدم موجودگی کے سبب جمعہ کی شام سے کام کرنا بند کردے گا ۔ پی پی اے انتظامیہ نے اس سلسلے میں غزہ میں محکمہ صحت عامہ،میونسپل انتظامیہ اور ڈاک وتار محکمے کے اداروں کو اس سلسلے میں آگا ہ کیا ہے تاکہ وہ متبادل انتظامات کر سکیں۔ پی پی ایانتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاور سٹیشن سے بجلی کی معطلی سے 60%بجلی کی کمی واقع ہو گی ۔ یہ کمی موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے 70%تک جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ رام اللہ کی فلسطینی انتظامیہ کی درخواست پر یورپی یونین نے غزہ پاور سٹیشن کے فیول کے اخراجات کی رقم روک لی جس وجہ سے غزہ کا پورا شہر تاریکی میں ڈوبا ہے اور ساتھ ساتھ معاشی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے عباس انتظامیہ کو اس ساری صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔