اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہےکہ چار ارکان پارلمٹ غزہ جائيں گے۔ اس کمیشن کے رکن محمود احمدی بی غش نے کہا کہ آیندہ منگل کو پارلمنٹ کے چار ارکان مصر کے راستے غزہ جائيں گے ۔ان کے دورہ غزہ کا مقصد غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنا اور غزہ کے مظلوم عوام سے ملاقات کرنا ہے۔ بی غش نے کہا کہ وہ اس گروہ کے سربراہ ہیں اور مصر میں بھی اس ملک کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔