امریکہ کا ایک جہاز غزہ کا محاصرہ توڑنے کی غرض سے غزہ کے لئے امداد لے کرجائے گا۔ یہ جہاز امریکی امدادی کارکنوں کے تعاون سے غزہ جائے گا۔ یادرہے مئي کے آخر میں غزہ کے لئے امداد لےجانے والے کارواں آزادی پرصیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ کا محاصرہ شدید کردیاہے اور یہ پروپگينڈا کررہی ہے کہ اس نے غزہ کا محاصرہ نرم کیا ہے ۔امریکی امدادی گروہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے یہ پروپگينڈے بے بنیاد ہیں کیونکہ غزہ بدستور صیہونی حکومت کے شدید محاصرےمیں ہے اور قدس کی غاصب حکومت غزہ کے لئے ضروری اشیاء کی ترسیل کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ امریکی تنظیموں کے امدادی جہاز کی روانگي کی تاریخ ابھی معین نہیں کی گئي ہے ۔