غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی طبی ذرائع نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری سفاکانہ حملوں میں شہداء کی تعداد 71,391 اور زخمیوں کی تعداد 171,279 تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ غزہ کے ہسپتالوں نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران دو شہداء وصول کیے، جن میں سے ایک کا جسد خاکی ملبے سےنکالا گیا، اس کے علاوہ دس افراد شدید زخمی حالت میں لائے گئے۔ تاہم اب بھی متعدد شہداء اور زخمی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا سڑکوں پر پڑے ہیں۔ امدادی ٹیمیں اور سول ڈیفنس ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ گیارہ اکتوبر کو عارضی جنگ بندی کے بعد سے شہداء کی مجموعی تعداد 424 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1,199 ریکارڈ کی گئی اور اب تک 685 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں۔
یہ اعداد و شمار قابض اسرائیل کی فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے ظالمانہ مظالم اور نسل کشی کی واضح تصویر پیش کرتے ہیں، جس میں شہری، خواتین اور بچے سب سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
