انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائٓیل کی جانب سے ڈیموں کے دروازے بغیر پیشگی اطلاع کےکھولنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کو تیز کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ غزہ میں ایمنسٹی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرا ئیل نے بغیر پیشگی اطلاع یا کسی وارننگ کے غزہ کے گرد ڈیموں کا منہ کھول کرغزہ کے شہریوں کو ناگہانی مشکل میں ڈال دیا ہے جو ایک نہایت غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی کی طرف سے ڈیموں کے دروازے کھولنا اور سیلابی پانی کار رخ غزہ کی جانب موڑنا اسرائیل کی غزہ کے حوالے سے موجودی ظالمانہ پالیسی کا حصہ ہے۔ ایمنسٹی نے امدادی اداروں سے اپیل کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کو تیز کریں، دوسری جانب فلسطینی حکومت نے بھی شہریوں سے امدادی کاموں میںحکومت کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز اسرائیل نے غزہ کے گرد بارشی پانی کو جمع کرنے کے لیے بنائے گئے پانی کے ڈیم بغیر پیشگی اطلاع کے کھول دیے تھے جس سے پانی کے ریلے غزہ کے آبادی والے علاقے میں داخل ہوگئے، سیلابی ریلوں سے پچاس مکانت ڈوب گئٓے جس کے باعث ایک ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔