Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کے دو ہزار سے زائد مریض بیرون ملک علاج کے منتظر

palestine_foundation_pakistan_gaza-patients

فلسطینی حکومت کے زیر انتظام ”انسداد معاشی ناکہ بندی کمیٹی” کے چیئرمین اور فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن جمال خضری نے مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رفح راہداری کو فوری طور پر کھولنے کا اعلان کرے، کیونکہ سرحد کی بندش کے باعث غزہ کے ہزاروں مریض، طلبہ اور دیگر شہری اپنی بنیادی ضروریات کے لیے بیرون ملک سفر کے منتظر ہیں۔

جمعرات کے روز ایک ہسپتال کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمال خضری نے کہا ہے کہ غزہ کی مختلف ہسپتالوں میں بیرون ملک علاج کے لیے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 8250 ہے جن میں سے 2200 ء مریضوں نہایت تشویش ناک حالت میں ہیں، اگر انہیں بیرون ملک علاج کے لیے فوری علاج کی اجازت نہ دی گئی تو ان کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاوہ بیرون ملک مقیم شہری جو غزہ میں بند ہیں اور بیرون ملک تعلیم کے حصول کے خواہش مند طلبہ کی بڑی تعداد غزہ سے باہر جانے کے لیے پریشان ہے، تاہم مصری حکومت کی جانب سے رفح کی راہداری بند ہونے کے باعث مریض اور دیگر شہری بیرون ملک سفر سے محروم ہیں۔

خضری کا کہنا تھا کہ رفح کی راہداری ڈیڑھ ماہ قبل کھولی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ مصری حکومت اگر مسلسل سرحدی بارڈر کو نہیں کھولنا چاہتی، کم از کم ہفتے میں دو دن ضرور رفح راہداری کھول دے۔

معاشی ناکہ بندی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مصر اور فلسطینی عوام اور دونوں طرف کی حکومتوں کے درمیان ہمیشہ خوشگوار، دوستانہ اور اسٹریٹیجک تعلقات رہے ہیں۔ مصری حکومت ان تعلقات کی رعایت رکھتے ہوئے غزہ کے محصورین کی مشکلات کم کرنے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan