Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کے ارد گرد محاصرہ مکمل طور پر ختم کیا جائے: جمال الخضری

dr-jamal-al-khudari1 فلسطینی مجلس قانون ساز کے آزاد رکن اور غزہ محاصرے کے خلاف پاپولر کمیٹی کے سربراہ جمال الخضری نے امریکن سیکرٹری آف سٹیٹ ہیلری کلنٹن کے اس بیان کو ناکافی قرار دیا ہے جس میں اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ کہ وہ غزہ محاصرے کو نرم کرے۔ جمال الخضری نے ہفتے کے روز اخبارات کے نام اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فورسز نے چار سال سے غزہ کو محاصرے میں لیا ہوا ہے۔ اس محاصرے میں نرمی نہیں بلکہ اس محاصرے کو مکمل طور پر ختم کیا جائے اور 15لاکھ لوگوں کو آزادی کے ساتھ آنے جانے کی اجازت دی جائے۔ پاپولر کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ اس محاصرے سے غزہ عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ پورا نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے۔ کارخانے اور صنعتی اداروں کے بند ہونے سے بے روز گاری عام ہو گئی ہے۔ یہ محاصرہ نہ صرف غیر قانونی،غیر اخلاقی اورغیر انسانی ہے بلکہ عالمی قوانین، جنیوا معاہدے اور انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی بھی ہے۔ جمال الخضری نے کہا کہ غزہ کے عوام اسرائیلی محاصرے کے ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ اس وقت کا انتظاربھی کر رہے ہیں جب ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی جائیگی اور ان کی تباہ شدہ بستیوں کی تعمیر نو کا عمل شروع ہو گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan