Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ کی ناکہ بندی کے سبب شدید سردی، شیر خوار بچے کی شہادت

خان یونس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں جمعہ کے روز شدید سردی کے باعث ایک شیر خوار بچہ جان کی بازی ہار گیا، یہ سانحہ قابض اسرائیل کے محاصرے اور انسانی وسائل کی منظم تباہی کے سائے میں پلنے والے انسانی المیے کی ایک دردناک جھلک ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق چھ ماہ کا شیر خوار بچہ یوسف عمر ابو حمالہ مواصی خان یونس کے علاقے میں قائم اپنی خیمہ نما رہائش گاہ میں شدید سردی کے باعث وفات پا گیا، جہاں وہ اپنے بے گھر خاندان کے ہمراہ انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور تھا۔

بچے ابو حمالہ کی وفات کے بعد غزہ پٹی میں موسم سرما کے آغاز سے اب تک شدید سردی کے باعث جان سے جانے والے بچوں کی تعداد 11 تک جا پہنچی ہے، یہ سب ایسے حالات میں ہوا ہے جب امدادی سامان کی شدید قلت ہے اور حرارت کے بنیادی ذرائع مکمل طور پر ناپید ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ غزہ پٹی میں انسانی حالات کی سنگینی کو بے نقاب کرتا ہے، بالخصوص بچوں اور بے گھر افراد کے لیے جو کمزور اور غیر محفوظ خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں اور سرد موسم کا مقابلہ کرنے کی کسی صلاحیت سے محروم ہیں۔

غزہ پٹی کے باسی رہائش اور علاج کی سہولیات کے فقدان کا شکار ہیں اور ایندھن کی قلت کے باعث حرارت کے ذرائع میسر نہیں، یہ سب ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب علاقے پر شدید سرد بارشوں اور طوفانی موسمی دباؤ کا راج ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan