Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کی ناکہ بندی غیر انسانی ہے: آئرش وزیر خارجہ

michael-martin-irish-foreign-minister آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی کو غیر انسانی اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ انہوں نے یورپی ممالک سے ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ آئرش وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے غزہ کا دورہ کیا تھا، وہ یورپی ممالک کے پہلے وزیر خارجہ ہیں جنہوں نے چھ سال کے دوران پہلی دفعہ غزہ کا دورہ کیا۔ مائیکل مارٹن نے ”انٹرنیشنل ھرالڈ ٹربن” اخبار میں مضمون لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں حالات زندگی قرون وسطیٰ کے حالات کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی غیر انسانی ہے۔ غزہ کے حالات سے انسانی بحران کا خطرہ ہے۔ مائیکل مارٹن نے کہا کہ وہ اس معاملے کو آئندہ ہفتے اسپین کے شہر قرطبہ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔ یورپی ممالک غزہ کو سب سے زیادہ امداد دینے والے ممالک ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan