Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کی معاشی ناکہ بندی غیرآئینی اور غیراخلاقی ہے: سابق امریکی وزیر

palestine_foundation_pakistan_gaza-baby

سابق امریکی وزیرانصاف رمزے کلارک نے پانچ سال سے اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی کا شکار شہرغزہ کی پٹی کا دورہ کیا ہے.ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی ایک غیرقانونی اورغیراخلاقی اقدام ہے اور وہ اس کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہیں. غزہ میں دو سال قبل اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کی تباہ کاریوں کا ملاحظہ کرنے کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں سابق امریکی وزیرنے کہا کہ غزہ کی مفلوک الحالی کو دیکھ کر انہیں دکھ ہوا. وہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی اور فلسطینیوں پر مظالم کی وجہ سے ماضی میں اسرائیل کا اقتصادی بائیکاٹ کا مطالبہ کر چکے ہیں اور آج پھر اس کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں سابق امریکی وزیر رمزے کلارک نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے تعطل کی ذمہ داری بھی اسرائیل پر عائد کی. ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے غیرلچکدار رویے کے باعث مذاکرات کا عمل تعطل کا شکار ہوا ہے. رمزے کلارک نے فلسطینی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد ہو کر جدو جہد کریں، کیونکہ ان کا باہمی انتشار ان کے حقوق کے حصول کی راہ میں رکاوٹ رہے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan