غزہ کی مزاحمتی جماعتوں نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے- گزشتہ روز غزہ میں مزاحمتی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس، اسلامی جہاد، عوامی محاذ اور جمہوری محاذ نے شرکت کی- اجلاس میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے اور اور فلسطینی اختلافات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا گیا- چاروں جماعتوں کی طرف سے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی قومی اتفاق رائے نہایت ضروری ہے-غزہ پر اسرائیلی حملے کی دھمکیوں کے تناظر میں فلسطینی عوام کو متحد ہو کر جارحیت کا مقابلہ کرنا چاہیے-