Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ کی خیمہ بستیوں میں صحافیوں کا قتل، حقیقت دبانے کی کوشش

غزہ ۔مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

فلسطینی صحافیوں کی مرکزی یونین کی “کمیٹی برائے حریتِ اظہار” نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی خیمہ بستیوں کے اندر کم از کم 44 فلسطینی صحافیوں کو جان بوجھ کر شہید کیا، تاکہ دنیا تک سچائی کی آواز نہ پہنچ سکے۔ یہ صحافی اُن 254 میڈیا کارکنان میں شامل تھے جو سنہ2023ء اکتوبر میں قابض اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے کے آغاز سے لے کر سنہ2025ء اکتوبر کے اختتام تک شہید کیے گئے۔

کمیٹی نے اتوار کے روز جاری اپنی رپورٹ میں بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنانا ایک منظم پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت خیمہ بستیوں، ہسپتالوں کے گرد قائم عارضی پناہ گاہوں اور انروا کے مراکزِ قیام کو براہِ راست بمباری اور سنائپر حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے یہ صحافی مقامی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں سے وابستہ تھے اور زیادہ تر اُس وقت شہید ہوئے جب وہ خیمہ بستیوں میں انسانی المیے کی کوریج کر رہے تھے۔ ان حالات میں وہ شدید خطرات، رکاوٹوں اور قابض اسرائیلی فوج کی مسلط کردہ سخت میدانی پابندیوں کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

فلسطینی صحافیوں کی نقابت نے واضح کیا کہ یہ اعداد و شمار قابض اسرائیل کے اُس منظم اور دانستہ منصوبے کو آشکار کرتے ہیں جس کا مقصد فلسطینی صحافت کو خاموش کرنا اور قابض اسرائیلی درندگی و جنگی جرائم کی سچائی دنیا سے چھپانا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan