Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے میڈیا مہم کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_gaza-anti-siege-protest

غزہ کی پٹی میں چار سال سے معاشی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کئی محاذوں پر کوششیں جاری ہیں. ناکہ بندی اٹھانے کے لیے سرگرم تنظیم یورپی مہم برائے اختتام معاشی ناکہ بندی نے اعلان کیا ہے کہ محاصرے کے خاتمے کے لیے جلد ہی ایک میڈیا مہم شروع کی جائے گی جس میں دنیا بھر کے مختلف ٹی وی چینلز، ریڈیو اور ویب پورٹل حصہ لیں گے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق برسلز میں قائم یورپی مہم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ میڈیا کے ذریعے مہم آئندہ چند روز میں شروع ہو جائے گی. مہم کے لیے “غزہ کے لیے ہمارا ساتھ دیجئے” کا نام تجویز دیا گیا ہے. اس کےعلاوہ مختلف دیگر عنوانات بھی زیرغور ہیں. میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کے ساتھ ساتھ فنڈ ریزنگ اور دیگر اشیاء جمع کرنے کا بھی بندوبست کیا جائے گا. بیان میں کہا گیا ہے کہ مہم کو زیاہ سے زیادہ موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے کئی عالمی سطح کے بڑے پیمانے پر دیکھے جانے والے ٹی وی چینلز کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں. بیان کے مطابق میڈیا مہم کے ذریعے عالمی برادری کو غزہ کی معاشی صورت حال،معاشی ناکہ بندی کے باعث مختلف شعبہ زندگی اور طبقات پر پڑنے والے منفی اثرات. اسرائیل کی جانب سے معاشی ناکہ بندی جاری رکھنے کے اصرار کی وجوہات بھی ٹی وی چینلز ریڈیو اور انٹرنیٹ ویب سائٹوں کے ذریعے آگاہی فراہم کی جائے گی. مہم کے دوران غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے اثرات کم کرنے کے لیے اہم مخیر حضرات سے مدد کی اپیل. مصر سے غزہ کے زمینی راستہ رفح بارڈر کھولنے اور اسرائیل سے غزہ کی تمام بند راہداریوں کو کھلا رکھنے کا مطالبہ کیا جائے گا. اختتام معاشی ناکہ بندی مہم نے بتایا کہ میڈیا خصوصاً ٹی وی چینلز اور ریڈیو کے ذریعے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے روزانہ دوگھنٹے کی نشریات چلائی جائیں گی. عرب ممالک میں یہ مہم رات آٹھ سے دس بجے کے درمیان رہے گی. مہم تقریباً چار روز تک رہے گی، جو متوقع طور پر جمعرات 29 جولائی سے دو اگست تک جاری رہے گی. خیال رہےکہ چار سال قبل غزہ میں حماس کی حکومت بننے کے بعد اسرائیل نے گنجان آباد شہر کے تمام زمینی، فضائی اور بحری راستے بند کر دیے ہیں. جس کے باعث نہ صرف تباہ حال شہر میں تعمیر نو کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا بلکہ شہریوں کی بنیادی ضرورت کی اشیا کی بھی شدید قلت ہوئی گئی. معاشی ناکہ بندی توڑنے کی کوششوں کو بھی اسرائیل مسلسل ناکام بنا رہا ہے. گذشتہ مئی کے آخر میں ترکی سے آنے والے سات امدادی جہازوں کو اسرائیل نےکھلے سمندر میں حملہ کر کے ان کا سامان لوٹ لیا تھا.جہاز میں سوار نو ترک رضاکاروں کوشہید اور درجنوں کو زخمی کیا گیا اور غزہ کا محاصرہ توڑنے کی یہ عالمی کوشش ناکامی سے دوچار ہوئی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan