Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کا محاصرہ بدترین انسانی بحران ہے: اقوام متحدہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-unrwa

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بحالی مہاجرین و پناہ گزین فلسطین” اونروا” نے غزہ کی اسرائیل کی طرف سے مسلط معاشی ناکہ بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے۔ منگل کے روز مصر میں “اونروا” کے علاقائی دفتر سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کے مندوب برائے پناہ گزین ” فیلپو گرانڈی” نے کہا کہ “غزہ کی معاشی ناکہ بندی سے جو صورت حال پیدا ہوئی ہے اسے انسانی بحران نہیں بلکہ اس سے بھی بڑا اور سنگین ترین بحران قرار دیا جا سکتا ہے، کیونکہ معاشی ناکہ بندی سے غزہ میں ہر شہری کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور چار سال سے جاری معاشی ناکہ بندی تاریخ کی طویل ترین ناکہ بندی ہے”۔ گرانڈی نے مزید کہا کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی ظالمانہ اقدام ہے اور اسے کسی صورت بھی درست اقدام نہیں قرار دیا جا سکتا، معاشی ناکہ بندی کے باعث غزہ دنیا کی ایک کھلی جیل میں تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے تسلسل میں اسرائیل کے ساتھ عالمی برادری بھی غزہ کے شہریوں کی مشکلات کی ذمہ دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق معاشی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں بے روز گاری میں 60 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ 80 فیصد شہری عالمی اداروں کی طرف سے فراہم کردہ امداد پر زندہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ 2008ء کے آخر میں اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے باعث دو تہائی عمارتیں اور مکانات تباہ ہو چکے ہیں. شہر میں امدادی سامان کی فراہمی بند ہونے کے باعث فوری نوعیت کی تعمیرات بھی شروع نہیں کی جاسکیں۔ انہوں نے عالمی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی مشکلات کے حوالے سے آنکھیں کھول کر فیصلے کریں۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں کسی بھی انسانی بحران کی تردید سے متعلق اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے خیال میں غزہ کی معاشی ناکہ بندی اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری ہے، یہی وجہ ہے وہ اسے نہ صرف جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ اس کا مسلسل دفاع کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جواب دے کہ ایا تل ابیب سے 60 کلو میٹر کی مسافت پر فلسطینی شہریوں کو زندگی گذارنے میں اتنی مشکلات کیوں درپیش ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan