Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت، فضائی بمباری اور روبوٹک دھماکے جاری

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح غزہ کی پٹی میں سیز فائر کی اپنی خلاف ورزیاں مسلسل 109ویں دن بھی جاری رکھیں، جہاں فضائی اور توپ خانے کی بمباری کی گئی اور شمالی غزہ میں ایک بارودی روبوٹ دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ میں دیر البلح شہر کے مشرقی علاقوں پر دو فضائی حملے کیے، جبکہ قابض فوجی گاڑیوں نے غزہ شہر کے شمالی حصوں میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

اسی طرح قابض اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی غزہ میں خانیونس شہر کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا، جہاں فوجی گاڑیوں کی شدید فائرنگ کے ساتھ ساتھ شہر کے جنوب مشرقی حصے میں دو فضائی حملے بھی کیے گئے۔

قابض اسرائیل کی افواج نے شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ کے اندر ایک بارودی روبوٹ بھی دھماکے سے تباہ کیا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

روزانہ کی بنیاد پر جاری خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق سیز فائر معاہدے کے نفاذ کے بعد سے قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 505 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 1350 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

جبکہ 7 اکتوبر سنہ 2023ء کو شروع ہونے والی نسل کش جنگ کے بعد سے قابض اسرائیل کی افواج 71 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ایک لاکھ 71 ہزار سے زیادہ کو زخمی کر چکی ہیں، اس کے علاوہ شہری انفراسٹرکچر کا تقریباً 90 فیصد حصہ تباہ کر دیا گیا، جس کی بحالی پر اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً 70 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan