اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر حملہ کر کے فلسطینیوں پر گولہ باری شروع کر دی جس پر اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے القسام بریگیڈ نے صہیونی فوج پر جوابی حملہ کر کے پسپا کر دیا اور حملے کے کچھ دیر بعد ہی فوج کو اپنی بیرکوں کی جانب لوٹنا پڑا۔ القسام بریگیڈ کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ بیان کے مطابق بدھ کی صبح صہیونیوں فوج نے شمالی غزہ کے علاقے دوار ملکہ کی قریبی زیتون کالونی کے علاقے پر شدید حملہ کیا جس پر القسام کے دلیر مجاہدین فوری حرکت میں آ گئے اور فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔ حملے کے بعد صبح دس بجے بریگیڈ کے مجاہدین نے ایک حملہ آور بلڈوزر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔ جوابی کارروائی میں تین ھاون میزائل بھی داغے گئے اور اس طرح گیارہ بج کر بیس منٹ پر غارت گر فوج القسام کی دلیرانہ کارروائیوں کے سامنے بے بس ہوکر پسپائی اختیار کر چکی تھی۔ القسام بریگیڈ نے بیان کے آخر میں کہا کہ صہیونی دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اور بریگیڈ کے ثابت قدم اہلکار بہر صورت جہاد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کیے رکھیں گے۔