Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ پر حملے کی اسرائیلی دھمکیاں نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں: القسام بریگیڈ

palestine_foundation_pakistan_al-qassam-brigades7

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ مجاہدین قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور ہر نوعیت کی جنگ لڑنےکے لیے تیار ہیں. بریگیڈ کے مطابق غزہ پر جنگ کی اسرائیلی دھمکیاں نئی نہیں بلکہ یہ صہیونی ریاست کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں. جمعہ کے روز غزہ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ صہیونی لیڈر شپ نے ایک سے زائد مرتبہ فلسطینی شہر غزہ کو تاراج کرنے کی دھمکیاں دی ہیں.صہیونی حکام کہتے ہیں کی آئندہ کی کوئی بھی جنگ ماضی ہی کی جنگوں کی طرح ہو گی. ترجمان نے کہا کہ یہودیوں کی طرف سے غزہ پر فوج کشی کی دھمکیاں نئی بات نہیں اور مجاہدین فلسطینی عوام کے دفاع سے غافل بھی نہیں. یہ صہیونی حکومت اور فوج کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے اور حماس کے جانثار اور دیگر مزاحمتی تنظیمیں صہیونی فوج کے جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی تیاری کر رہی ہیں. ایک سوال کے جواب میں القسام بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے تکرار کے ساتھ غزہ پر حملوں کی دھمکیاں فلسطینی عوام کو مرعوب کرنے اور ماضی کی جنگوں کی تباہکاریوں کی یاددہانی کے لیے ہیں لیکن اسرائیل کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اسرائیل کی فلسطین پر مسلط ماضی کی جنگوں سے فلسطینی عوام مرعوب نہیں ہوئے اور آئندہ بھی کسی جارحیت سے خوف زدہ نہیں بلکہ اس کا پوری قوت سے مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں. ایک دوسرے سوال کے جوا ب میں ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا غزہ میں مزاحمتی کارروائیوں اور راکٹ حملوں کا دعویٰ ایک “ناپاک پروپیگنڈہ” ہے اور اس کا مقصد غزہ پر حملے کے لیے جواز تلاش کرنا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan