اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما اور فلسطینی مجلس قانون ساز میں جنرل سیکرٹری مشیر مصری نے غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو خطرناک قرار دیا ہے- انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی مزاحمتی جماعتیں اسرائیلی جارحیت کا مناسب وقت اور مناسب جگہ پر جواب دیں گی- تازہ ترین صہیونی جارحیت کے نتائج اسرائیل کو بھگتنے ہوں گے- مصر اور حماس کے درمیان تعلقات کے حوالے سے مشیر مصری نے کہا کہ حماس کے برادر ملک مصر سے تعلقات مضبوط ہیں- ہم کسی کو مصر اور حماس کے درمیان دراڑیں پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے- مشیر مصری نے قاہرہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان اسباب کا حل تلاش کریں جس کے باعث نہ صرف فلسطینی عوام مشتعل ہوئی بلکہ عالمی سطح پر مصر کے خلاف اشتعال انگیزی پائی جاتی ہے-