غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) قابض صہیونیوں نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر دیرالبلح اور بحرخان یونس سمیت متعدد مقامات پرجنگی طیاروں سے بمباری کی،مکانات اور بجلی گھر تباہ کردیئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صہیونی حکام کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ پر دیر البلح اور خان یونس کے درمیان مزاحمتی مرکز اورشمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر بنے فلسطینی مزاحمتی مرکز سمیت متعدد مقامات پر اسرائیلی جنگی طیا روں نے شدید بمباری کی۔
صہیونی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد مکانات اور غزہ کا مرکزی بجلی گھر تباہ ہوگیا اورکئی علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی جس کے بعدشہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دیر البلح میں صہیونی بمباری سے کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتا۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ غزہ کے مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی کالونیوں پر راکٹ داغے گئے تھے جس کے خلاف کارروائی کی گئی تاہم راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔