Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری،42 افراد زخمی

palestine_foundation_pakistan_gaza-attack

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں نے اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر کےمکان پربمباری کی ہے.تاہم وہ محفوظ رہے ہیں جبکہ حملےمیں کم ازکم 42 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے پیر کی صبح غزہ کے وسط میں دیر البلح کے مقام پر القسام بریگیڈ کے کمانڈر کے مکان پر کئی راکٹ داغے. جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ اس سے ملحقہ پانچ دیگر مکانوں اور 10 دکانوں کو بُری طرح نقصان پہنچا. غزہ میں میڈیکل اینڈ ایمنرجنسی سروسز کے کوآرڈینیٹر ابو سلیمہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں، جنہیں معمولی اور درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں تاہم سب کا علاج جاری ہے اور تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے. خیال رہے کہ اسرائیل کیجانب سے غزہ میں القسام بریگیڈ کے ارکان کے خلاف اڑتالیس گھنٹوں کے دوران دوسرا حملہ ہے. دو روز قبل غزہ پر اسرائیلی طیاروں کے حملے میں حماس کے ایک اہم کمانڈر عیسٰی بطران شہید اور دیگر 10 افراد زخمی ہوئے تھے. دریں اثناء اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران غزہ سے اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں دو راکٹ داغے گئے ہیں. تاہم راکٹ حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی. ترجمان نے بتایا کہ مزاحمت کاروں کا داغا گیا راکٹ سدیروٹ کالونی میں ایک یونیورسٹی کے عمارت پر گرا جس سے عمارت کونقصان پہنچا. سدیروٹ کالونی میں گرنے والے راکٹ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ماضی میں عسقلان کے علاقے میں گرنے والے راکٹوں سے زیادہ طاقتور اور دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan