Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

israeli-airstrike-on-gaza2 اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کے نیتجے میں 3 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ نیچی پرواز کرنے والے اسرائیلی ایف سولہ طیاروں کا ہدف مصر اور غزہ کی سرحد پر واقع وہ علاقہ تھا جس میں زیر زمین سرنگیں بنائی گئیں ہیں جن کے ذریعے فلسطینی روز مرہ کی اشیاء غزہ منتقل کرتے ہیں۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ فلسطینی ان زیر زمین سرنگوں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں اسلحہ سمگل کرتے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں کی بمباری دراصل غزہ سے داغے جانے والے ہاون میزائیلوں کا ردعمل ہے۔ یہ میزائل اسرائیلی علاقے میں گرے ہیں تاہم ان سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی بمباری سے ہونے والے دھماکوں سے غزہ شہر کا وسطی علاقہ اور جنوب میں واقع خانیونس اور مصری سرحد پر واقع رفح کے علاقے لرز اٹھے۔ گذشتہ برس غزہ پر حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں نے پہلی مرتبہ فلسطینی علاقوں پر بمباری کی ہے۔ بائیس روز تک جاری رہنے والی جنگ میں چودہ سو فلسطینی شہید جبکہ تیرہ اسرائیل ہلاک ہوئے تھے۔ فلسطینی ایمبولینس سروس کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی سرحد پر زیر زمین سرنگوں پر کئے گئے فضائی حملوں میں دو فلسطینی شہید ہوئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بمباری سے ڈھے جانے والی سرنگوں کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے کیونکہ جس وقت یہ حملہ کیا گیا اس وقت سرنگوں کے ذریعے روزمرہ کی اشیاء کی ترسیل جاری تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan