Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ و لبنان میں اسرائیل کی بمباری، متعدد شہری ہلاک، عمارتیں تباہ

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
اسرائیل جارحیت سے باز نہ آیا، صیہونی فوج نے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 افراد شہید اور 4 عمارتیں تباہ کردیں۔

اسرائیلی فوج نے رفح سمیت مختلف رہائشی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے  آبادی کو نشانہ بنایا، ایک روز  میں 7 فلسطینی شہید کردیے۔

صیہونی فوج نے ایک بیان میں رفح پر حملوں کے دوران حماس کے کمانڈر کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے ہٹ دھرمی سے بیان دیا کہ غزہ میں پوری طاقت کے ساتھ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج  جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 360 فلسطینیوں کو  شہید کرچکی ہے جبکہ 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے، غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 70 ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

ادھر لبنان میں بھی اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں، جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرکے 4  رہائشی عمارتیں تباہ کر دیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan