Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں24 گھنٹوں میں کورونا سےمتاثر 5 افراد جاں بحق

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کورونا کے 173 نئے کیس ریکارڈ کیے گئےہیں جبکہ وباء کے ہاتھوں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کےمطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عالمی وباکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہےاورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 183 نئے کیس ریکارڈ کیے گئےہیں جن میں 10 مغربی کنارے میں اور غزہ کی پٹی میں 173 شامل ہیں تاہم وبا کے باعث 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سےجاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اس وقت 70 فیصد آبادی کوویکسین کی ضرورت ہےاور اس کے پیش نظر آئندہ آنے والے ماہ اگست کے آخر تک کورونا وائرس طبی مراکز کے تمام شعبوں کو کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ چار ملین کورونا وائرس سے بچاؤ ویکسین کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan