فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں ادویات کے خاتمے کے باعث حادثہ پیش آنے کے خطرے سے متنبہ کیا ہے- فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 141 اقسام کی ادویات اور 116 اقسام کے طبی آلات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے- اسرائیل کی جانب سے ناکہ بندی کی وجہ سے ادویات اور آلات کی فراہمی نہیں ہو رہی- دائمی اور ملک امراض میں مبتلا مریضوں کی جانوں کو خطرہ ہے- فلسطینی وزارت صحت نے انسانی حقوق اور ریڈ کراس سے مداخلت کی اپیل کی کہ وہ اسرائیل پر غزہ کی راہداریاں کھولنے کے لیے دباؤ ڈالیں تاکہ مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی ممکن ہوسکے اور ان زندگیوں کو بچایا جاسکے-