Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں ہسپتال کی خدمات خطرے میں، بجلی کی عدم فراہمی پر تشویش

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کےشہداء الاقصٰی ہسپتال نے خبردار کیا ہے کہ ہسپتال کی خدمات کے تسلسل کو ایک شدید اور فوری خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جس کی وجہ دوسرے بڑے بجلی کے جنریٹر کا بند ہونا ہے۔ اس سے قبل تین ماہ قبل پہلا بڑا جنریٹر بھی جواب دے گیا تھا، جبکہ اب ان کی مرمت اور انہیں محفوظ و پائیدار طریقے سے چلانے کے لیے درکار تیل اور سپیئر پارٹس میسر نہیں ہیں۔

ہسپتال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں بڑے جنریٹروں کے بند ہونے کے بعد اب ہسپتال انتہائی مجبوری میں صرف دو چھوٹے جنریٹروں کے سہارے چل رہا ہے۔ یہ جنریٹر انتہائی نازک حالات میں کام کر رہے ہیں جس سے نہ تو طبی خدمات کے استحکام کی ضمانت دی جا سکتی ہے اور نہ ہی ان کے تسلسل کی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں مریضوں، زخمیوں اور طبی عملے کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں، بالخصوص انتہائی نگہداشت کے شعبوں (آئی سی یو)، نرسری (بچوں کے انکیوبیٹرز)، آپریشن تھیٹرز اور دیگر اہم شعبوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس صورتحال کا برقرار رہنا کسی بھی لمحے ہسپتال کی خدمات کے مکمل طور پر بند ہونے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، جو کہ پہلے سے مشکلات کا شکار نظامِ صحت کے لیے ایک نئی انسانی اور طبی تباہی کا باعث بنے گا۔

ہسپتال انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں بڑے جنریٹروں کی مرمت، ضروری تیل کی فراہمی اور سپیئر پارٹس کی دستیابی کے لیے فوری اور ہنگامی مداخلت کی جائے تاکہ انہیں بغیر کسی تاخیر کے دوبارہ چلایا جا سکے۔

ہسپتال نے خبردار کیا ہے کہ طبی خدمات کی کسی بھی ممکنہ بندش کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جن کا براہِ راست اثر مریضوں کی زندگیوں اور ان کی سلامتی پر پڑے گا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ طبی مراکز کا تحفظ اور ان کے انسانی فرائض کی انجام دہی کے تسلسل کو یقینی بنانا ایک ایسی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے جس میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اور مرمت کے کام میں سستی یا تیل کی عدم فراہمی اس بحران کو ایک بڑی تباہی میں بدل دے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan