Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

غزہ میں موسلا دھار بارشیں، پناہ گزینوں کے خیمے زیرِ آب

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں گذشتہ رات اور آج منگل کی صبح ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے مظلوم فلسطینیوں کے خیمے پانی میں ڈوب گئے ہیں، جس نے ان کی انسانی تکالیف اور مصائب میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔

رفح گورنری میں شہری دفاع کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ ان کے عملے کو رات کے وقت بارش کی شدت کے باعث خیموں میں پانی بھر جانے کی متعدد ہنگامی کالیں اور استغاثہ موصول ہوئے ہیں۔

شہری دفاع نے ایک مختصر بیان میں واضح کیا کہ ان کی ٹیموں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے علاقے مواصی میں خیمے غرق ہونے کے بعد کئی خاندانوں کو بحفاظت نکال کر ان کی جانیں بچائیں۔

فلسطین گذشتہ روز پیر سے ہوا کے کم دباؤ کی لپیٹ میں ہے جس کے ساتھ سرد ہواؤں کا سلسلہ اور اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

غزہ کی پٹی میں جاری غاصب اسرائیلی جارحیت، سفاکیت اور سخت محاصرے کے سائے میں بارشوں کی لہر اور شدید سردی نے انسانی المیے کو مزید ہولناک بنا دیا ہے، جہاں گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی کے باعث پندرہ لاکھ سے زائد فلسطینی جبری طور پر ایسے پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں جو زندگی کی کم ترین سہولیات سے بھی محروم ہیں۔

پٹی میں پناہ گزینوں کو ان بوسیدہ خیموں کے اندر سردیوں کی ٹھٹھرتی سردی اور بارشوں کا سامنا ہے، جہاں حالاتِ زندگی انتہائی المناک ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال غاصب اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ اور مسلسل محاصرے کا نتیجہ ہے، جبکہ غاصب دشمن اکتوبر سنہ 2025 میں دستخط شدہ سیز فائر معاہدے کی ان شقوں سے بھی انحراف کر رہا ہے جن کا تعلق پناہ گزینوں کی آباد کاری اور تعمیرِ نو سے تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan