Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

غزہ میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی مسترد: حماس

دوحہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینئر رہنما ڈاکٹر موسٰی ابو مرزوق نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں امریکہ کے تجویز کردہ منصوبے کے تحت کسی بین الاقوامی فوجی قوت کی تعیناتی کے امکان کو سلامتی کونسل سے منظور کرانا انتہائی مشکل ہے۔

ابو مرزوق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ثالث ممالک نے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ غزہ میں کسی بھی بین الاقوامی فورس کی تشکیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے باضابطہ فیصلے کے تحت ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ نہ امریکہ اور نہ ہی قابض اسرائیل اس بات کے خواہش مند ہیں کہ سلامتی کونسل کے فیصلے کے ذریعے کوئی ایسی بین الاقوامی قوت غزہ میں قائم کی جائے۔

ابو مرزوق نے دوٹوک کہا کہ “غزہ میں کسی بھی غیر ملکی فوجی طاقت کو قابض اسرائیل کی فوج کے متبادل کے طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا”۔

انہوں نے مزید بتایا کہ “ہم نے 11 اکتوبر کو فائر بندی کے معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے 190 سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔”

ابو مرزوق کے مطابق تمام فلسطینی دھڑوں میں اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ غزہ میں امن و امان قائم رکھنے والی کوئی بھی فورس صرف فلسطینیوں پر مشتمل ہو اور اس کی سربراہی غزہ کی انتظامی کمیٹی کے تحت ہو۔

امریکی خبر رساں ویب سائٹ “ایکس یوس” (Axios) نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے سلامتی کونسل کے متعدد ارکان کو ایک مسودہ بھجوایا ہے جس میں غزہ میں کم از کم دو برس کے لیے بین الاقوامی فوج تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مسودے کے تحت امریکہ اور دیگر شریک ممالک کو سنہ2027ء کے آخر تک غزہ پر حکمرانی اور سکیورٹی فراہم کرنے کا وسیع اختیار دیا جا رہا ہے، جس میں توسیع کا امکان بھی رکھا گیا ہے۔

فلسطینی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دراصل غزہ پر ایک نئی قبضہ گیری کی کوشش ہے جس کے ذریعے قابض اسرائیل کی جگہ ایک امریکی سرپرستی میں بننے والی فوجی انتظامیہ قائم کی جائے گی تاکہ فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کو مستقل طور پر کچلا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan