Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں صہیونی فوج کی جنگ بندی پامالی، شہری شہادتوں میں اضافہ

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصبح جنوبی غزہ کی شہروں خان یونس اور رفح پر شدید فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں مزید فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔

جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق میں واقع بلدہ بنی سہیلہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کے فضائی حملوں میں چار فلسطینی شہری شہید ہو گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ یہ حملے براہ راست بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔

ہمارے نامہ نگار نے تصدیق کی ہے کہ شہداء کی لاشیں تاحال جائے وقوعہ پر پڑی ہیں اور قابض اسرائیل کی فائرنگ کے باعث انہیں اب تک نکالا نہیں جا سکا۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز شہید ہونے والی خاتون کی لاش نکالنے کے لیے تین فلسطینی شہری آگے بڑھے تو قابض اسرائیل کی فوج نے ان پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وہ بھی شہید ہو گئے اور انہیں طبی امداد تک فراہم نہ کی جا سکی۔

اسی دوران قابض اسرائیل کی فوجی کشتیاں خان یونس کے ساحل کے سامنے سمندر میں شدید فائرنگ کرتی رہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

رفح میں بھی قابض اسرائیل کی کشتیوں نے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتیوں کو نشانہ بناتے ہوئے خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔

ادھر قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے رفح پر متعدد فضائی حملے کیے جو شدید زمینی اور بحری فائرنگ کے ساتھ جاری رہے۔

قابض اسرائیل کی فوج غزہ میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے جو سنہ دس اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔ یہ حملے فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کش جنگ اور صہیونی سفاکیت کی واضح مثال ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan