Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں صحافیوں اور امدادی کارکنوں کی سلامتی شدید خطرے میں: انروا

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘کے کمشنر جنرل، فلیپ لازارینی کہا کہ غزہ کی پٹی اب صحافیوں اور انسانی خدمات میں کام کرنے والوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک مقام بن چکی ہے اور اس دوران 230 سے زائد صحافی شہید ہو چکے ہیں۔

لازارینی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ غزہ میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگانا جھوٹ اور مغالطوں کی مہم کو تقویت دیتا ہے اور قابض اسرائیل کے بیان کردہ انتہا پسندانہ بیانیے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی صحافی دُنیا کی آنکھیں اور کان ہیں، جو غزہ میں جنگ کی سفاکیت کو ریکارڈ کرتے ہیں اور انسانی آثار کی متاثر کن تصویر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اور انسانی خدمات کے کارکنان انتہائی مشکل حالات کے باوجود جرأت اور بہادری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

لازارینی نے خبردار کیا کہ صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا مقصد زمینی حقائق اور بین الاقوامی انسانی تنظیموں کی رپورٹوں پر شک ڈالنا ہے، اور فلسطینیوں کی انسانیت کو چھیننا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan