فتح کا تنخواہ دار میڈیا غزہ کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش میں مصروف ہے- فلسطینی آئینی حکومت نے غزہ میں سوائن فلو کے انتشار کی خبروں کی تردید کی ہے – وزارت صحت میں ایمرجنسی امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معاویہ حسنین نے کہاکہ غزہ کے ہسپتالوں میں اب تک کوئی ایسا مریض نہیں لایا گیا جس میں سوائن فلو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہو – ڈاکٹر معاویہ حسنین نے واضح کیا کہ کہ سوائن فلو کے انسداد کے لیے قومی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے – وزارت صحت کے وفد نے عریش ائیر پورٹ کے ذریعے سعودی عرب سے واپس نے والے حاجیوں سے ملاقات کی اور بتایا کہ انہیں خنزیری زکام سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں ہدایات دے دی گئیں ہیں-