غزہ میں ابھی تک کسی شہری میں سوائن فلو کے وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی- فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل فواز عیسوی نے کہا ہے کہ غزہ میں سوائن فلو کا کوئی مریض نہیں ہے البتہ حکومت نے سوائن فلو کی روک تھام کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں- ٹیموں نے ادارہ عالمی صحت کی ہدایات کی روشنی میں مرض کی روک تھام کے لیے منصوبہ بندی کی ہے- واضح رہے کہ مغربی کنارے میں اب تک 1200افراد میں سوائن فلو کے وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے –