Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ سابق فلسطینی قیدی محمد شہید ہوگۓ

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں بیت حانون سے تعلق رکھنے والے سابق اسیرِمحمد احمد السید البسیونی اپنی صحت کی بگڑتی ہوئی حالت کے باعث شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔

اسیران میڈیا دفتر نے ایک بیان میں واضح کیا کہ محمد البسیونی کو قابض اسرائیل کی جیلوں میں دو مرتبہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں جبکہ ان کی آخری رہائی حالیہ اسیران کے تبادلے کے معاہدے کے تحت عمل میں آئی تھی۔

بیان میں بتایا گیا کہ چند روز قبل وسطی غزہ کے شہر دیر البلح میں بلدیہ کی عمارت کی بلند ترین منزل سے شدید آندھی کے باعث البسیونی کا خیمہ ان پر آ گرا جس کے نتیجے میں وہ سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔

اسیران میڈیا دفتر کے مطابق انہیں فوری طور پر شہداء الاقصیٰ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج رہے یہاں تک کہ ان کی شہادت کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ دردناک واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب غزہ پٹی میں انسانی المیہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ شدید سردی کی نئی لہریں قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت محاصرے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی کے ساتھ مل کر اہلِ غزہ پر قیامت بن کر ٹوٹ رہی ہیں۔ اس سفاکیت کے نتیجے میں پندرہ لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو کر ایسے عارضی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جہاں زندگی کی بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں۔

سخت موسمی دباؤ کے بڑھنے کے ساتھ ہی شہداء اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر بچے اور بزرگ اس المیے کا سب سے بڑا شکار ہیں جبکہ تحفظ اور حرارت کے کسی مؤثر انتظام کا مکمل فقدان غزہ کے باسیوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan