Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، قتل عام اور جبری بے دخلی میں اضافہ: حماس

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نےزور دے کر کہا ہے کہ مجرم قابض اسرائیل غزہ پٹی پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کو مسلسل وسعت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض دشمن معصوم شہریوں کے قتل عام میں اضافہ کر رہا ہے اور غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں نام نہاد زرد لکیر کو آگے بڑھا رہا ہے جس کا واضح مطلب مزید فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ہے۔

حازم قاسم نے اتوار کے روز اپنے بیان میں واضح کیا کہ قابض اسرائیل نے غزہ پٹی کے مشرقی نصف میں گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کی کارروائیوں میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے جو عمرانی نسل کشی کے تسلسل اور مکمل نسلی صفائی کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ قابض اسرائیل بدستور رفح کراسنگ کو بند کیے ہوئے ہے اور انسانی امداد کی آمد کو سختی سے محدود کر رہا ہے حالانکہ جنگ بندی کے معاہدے میں اس کے برعکس واضح شقیں شامل ہیں۔

حازم قاسم نے زور دے کر کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے یہ تمام خلاف ورزیاں ایک منظم پالیسی کا حصہ ہیں جن کا مقصد جنگ بندی کے معاہدے کو ناکام بنانا ہے۔ یہ وہی معاہدہ ہے جسے شرم الشیخ اجلاس میں تمام فریقین نے منظور کیا اور اس پر دستخط کیے تھے۔

انہوں نے ثالثوں ضمانت دینے والی ریاستوں اور شرم الشیخ میں شریک تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ اپنی خلاف ورزیاں بند کرے اور معاہدے میں طے شدہ ذمہ داریوں پر مکمل عمل درآمد کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan