Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، مشرقی علاقے میں شدید گولہ باری

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں اور آج مسلسل 119 ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر فائرنگ، گولہ باری اور مشرقی غزہ و خان یونس میں عمارتوں کو دھماکوں سے مسمار کرنے کی کارروائیاں کی گئیں۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی توپ خانے نے خان یونس شہر کے مشرقی علاقوں پر شدید گولہ باری کی، جس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں مکمل رہائشی بلاکس کو دھماکوں سے تباہ کر دیا گیا۔

اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے بھی شہر کے مختلف محلوں، بالخصوص جنوبی علاقوں، پر مشین گنوں سے شدید فائرنگ کی۔

سمندر میں تعینات قابض اسرائیلی جنگی کشتیوں نے خان یونس کے ساحلی علاقے کی جانب بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔

اسی طرح قابض اسرائیلی توپ خانے نے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔

سیز فائر معاہدے کے نفاذ کے بعد سے قابض اسرائیلی افواج کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 601 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 192 بچے اور 82 خواتین شامل ہیں، جبکہ 1535 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

سنہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی جنگ کے آغاز سے اب تک قابض اسرائیلی افواج 71,803 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 171,570 سے زیادہ کو زخمی کر چکی ہیں، جبکہ تقریباً 90 فیصد شہری بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس تباہی کی دوبارہ تعمیر پر لگ بھگ 70 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan