Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

غزہ میں جاری کشیدگی، پاکستان تحریکِ انصاف کا عالمی برادری سے انصاف اور امن کا مطالبہ

لاہور (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے میڈیا کے لیے اہم بیان جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مشرقِ وسطی میں امن و استحکام اور فلسطین کے مسئلے پر فوری کثیر الجماعتی کانفرنس منعقد ہونی چاہیے۔ جیل سے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ خطے میں  انصاف کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں، تمام فریقین کو فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی اپنی حمایت کا اعادہ کرنا چاہیے۔
مذاکرات کے ذریعے اعلان کردہ جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں چھ سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

ہمیں اس بات پر بحث کرنے کی ضرورت ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے چار مستقل اراکین بورڈ آف پیس کا حصہ بننے کے لیے کیوں تیار نہیں، کیا یہ انصاف ہے کہ اسرائیل کو بورڈ آف پیس کی رکنیت دی جائے جبکہ فلسطینیوں کو اس سے باہر رکھا جائی ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تہران کا دس دنوں میں واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنے میں ناکام ہونا خطے کو جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے، ایران میں عدم استحکام کے نتائج اور اس کے پاکستان پر اثرات بھی اہم ہیں، بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی اسرائیل کی خلاف ورزیوں نے مشرقِ وسطی میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔پارلیمنٹ میں فلسطینی مسئلے اور مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر کوئی بامعنی بحث نہیں ہوئی، اس لیے غزہ اور وسیع تر خطے میں امن اور استحکام کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی خاطر فوری کثیر الجماعتی کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan