Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تفصیلات سامنے، امریکی منصوبے کا انکشاف

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

واشنگٹن کے ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس سے متعلق قرارداد کا مسودہ تیار کر لیا ہے جو اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہے۔ یہ منصوبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیس نکاتی امن منصوبے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد غزہ پر قابض اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کو روکنا بتایا جا رہا ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق واشنگٹن ان ممالک کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہے جو اس فورس میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کے بقول اس فورس کو دیے جانے والے اختیارات کی تشکیل ان ممالک کی تجاویز اور آراء کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں فورس کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا اختیار دیا گیا ہے، جن میں عام شہریوں کا تحفظ اور قابض اسرائیلی فوج کے انخلا کو یقینی بنانا شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ممالک جو فورس کا حصہ بننے پر آمادہ ہیں، انہوں نے مسودۂ قرارداد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ امریکی عہدیدار کے مطابق جیسے ہی یہ فورس غزہ میں داخل ہوگی، قابض اسرائیلی فوج بتدریج اپنی واپسی شروع کر دے گی۔

عہدیدار نے یہ بھی واضح کیا کہ اس قرارداد کی منظوری میں تاخیر نہ کی جائے کیونکہ اس سے بین الاقوامی فورس کی تعیناتی جلد ممکن ہوگی۔ ان کے بقول یہ منصوبہ برسوں بعد مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کی سب سے بڑی امید بن سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس قرارداد کو روکا گیا تو غزہ کے عوام کے لیے حالات دوبارہ “جہنم“ بن جائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan